ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ

منگل 14 مئی 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی اور اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایچ او ہرنائی ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی، ایم ایس ڈاکٹر فرید احمد ترین ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی قاہر خان، خزانہ آفیسر یوسف علی و دیگر نےاجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، لوگوں کے علاج و معالجے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت دیگر ہیلتھ یونٹس کی فعالیت کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹروں و طبی عملے کی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :