پشین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار شہید

منگل 14 مئی 2024 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پشین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار شہید ہوگیا ۔ لیویز حکام کے مطابق منگل کوپشین کے علاقے بوستان میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار محمد حنیف شہید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :