روسی وزارت دفاع کے سینئر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

گرفتار جنرل یوری کزنیتسوف وزارت دفاع میں مرکزی پرسنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے

بدھ 15 مئی 2024 12:35

روسی وزارت دفاع کے سینئر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
ماسکوک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) روسی وزارت دفاع کے ایک اور سینئر افسر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف (Yuri Kuznetsov) ایک ماہ کے دوران دوسرے بڑے افسر ہیں جنہیں اس الزام کا سامنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرفتار جنرل یوری کزنیتسوف وزارت دفاع میں مرکزی پرسنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے، ان پر سن دو ہزار21 سے سن دو ہزار 23 کے درمیانی عرصے میں 30 ملین روبل سے زیادہ رشوت لینے کا الزام ہے۔

اس وقت وہ جنرل اسٹاف کی جس ڈائریکٹوریٹ کیسربراہ تھے جو ٹیکنیکل انفارمیشن سیکیورٹی سے متعلق ہے۔چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے سو ملین روبل، سونے کے سکے، مہنگی گھڑیاں اور دیگر لگژری اشیا برآمد کی گئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ کزنیتسوف کی گرفتاری کا نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی گرفتاری سے تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کزنیتسوف کو پندرہ برس قید کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :