فلوریڈا میں خوفناک بس حادثہ ، 8 افراد ہلاک ، 8 شدید زخمی

بس میں 53 افراد سوار تھے، فلوریڈا ہائی وے پٹرول کی مزید تحقیقات جاری

بدھ 15 مئی 2024 12:58

فلوریڈا میں خوفناک بس حادثہ ، 8 افراد ہلاک ، 8 شدید زخمی
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) شمالی وسطی فلوریڈا میں کسانوں کو لے جانیوالی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وسطی فلوریڈا میں منگل کی صبح کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو لے جانے والی بس کے حادثے 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے ڈنیلون، فلوریڈا کے مضافات میں پیش آیا جب فارم ورکرز (کسانوں)کو لے جانیوالی بس اور فورڈ رینجر ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے نتیجے میں 8افراد شدید زخمی بھی ہوئے ۔ہائی وے پٹرول لیفٹیننٹ پیٹ ریورڈن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ حادثے میں مجموعی طور پر 40 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ان کا مزید بتانا تھا کہ بس میں 53 افراد سوار تھے ، اس حوالے سے فلوریڈا ہائی وے پٹرول کی تحقیقات جاری ہیں۔