ڈیوٹی فری شاپس سے خریداری کی حد متعین، سعودی حکام کا اعلان

بدھ 15 مئی 2024 12:58

ڈیوٹی فری شاپس سے خریداری کی حد متعین، سعودی حکام کا اعلان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سعودی ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے بری، بحری اور فضائی راستوں سے اپنے ملک واپس لوٹنے والے مسافروں کو ڈیوٹی فری شاپس کے ذریعیتین ہزار ریال کی مالیت کا سامان بغیر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس کے خریدنے کی رعایت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق ایسے مسافرفی شخص 200 سگریٹ بھی ڈیوٹی فری شاپس سے خرید سکیں گے۔یاد رہے کہ سعودی زکو اینڈ ٹیکس اتھارٹی، جو کہ ایئر پورٹس پر واقع ڈیوٹی فری شاپس لائسنس کے اجرا کی ذمہ دار ہے، کی جانب سے ملک کے تمام ایئر پورٹس ،بری سرحدی پوسٹوں اور بندرگاہوں پر قائم ان ڈیوٹی فری شاپس پر کچھ ضوابط لاگو ہیں، اور یہ جی سی سی ممالک کے قوانین سے مطابقت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :