بچوں کیلئے خوشخبری،لاہورچڑیا گھر عیدالاضحی سے قبل کھول دیا جائیگا

بدھ 15 مئی 2024 14:52

بچوں کیلئے خوشخبری،لاہورچڑیا گھر عیدالاضحی سے قبل کھول دیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چڑیا گھر عیدالاضحی سے قبل کھول دیا جائے گا۔ 24ایکڑ رقبہ پر محیط لاہور چڑیا گھر میں 104سے زائد اقسام کے 1100کے قریب پرندے اور جانور موجود ہیں، سہولیات میں بہتری اور اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت چڑیا گھر کو گزشتہ 7 ماہ سے بند رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کا تقریباً 90فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کے تحت چڑیا گھر میں منکی ہائوس پر شیشے لگانے کا کام مکمل ہے جبکہ لائن اور ٹائیگر ہائوسز کی ٹنل کا کام بھی تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریچھ اور ہرن،رپٹائیل کی قیام گاہوں کو جدید طرز پر تعمیر کرنے کا کام جاری ہے، لاہور چڑیا گھر کے اپ گریڈیشن منصوبہ کیلئے ایک ارب 83کروڑ 6لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :