آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 15 مئی 2024 15:09

آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ دو بار کی اٹالین اوپن چیمپئن ،22 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار نے کوارٹر فائنل رانڈ میں امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ۔

آئیگا سویٹیک نے 2021 اور 2022 میں اٹالین اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔امریکا کی کوکوگف نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر کے ٹاپ 4 رانڈ میں اپنی جگہ پکی کر لی ۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رانڈ میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی آئیگا نتالیہ سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ حاصل کی ۔

آئیگا سویٹیک نے 77 منٹ میں امریکی حریف کھلاڑی کو پچھاڑا ۔امریکا کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 1-6 سے ہر اکر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل رائونڈ میں آئیگا نتالیہ سویٹیک کا مقابلہ کوکو گف سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :