لاہور پریس کلب میں فری میڈیکل آئی کیمپ

بدھ 15 مئی 2024 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے تعاون سے معزز ممبران اور انکی فیملیز کیلئے 18 مئی بروز ہفتہ 1 بجے دوپہر تا شام 5 بجے تک نثار عثمانی آڈیٹوریم میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں آنکھوں کے ماہرین ڈاکٹرز نظر کی کمزوری، آنکھوں کا بھینگا پن، سفید موتیا، کارنیا سمیت دیگر بیماریوں کی تشخیص و علاج کریں گے جبکہ جن مریضوں کے آپریشن تشخیص ہوں گے انہیں الاحسان ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی فیکو آپریشن کے ذریعے فولڈ ایبل لینز ڈالے جائیں گے۔ کیمپ میں مریضوں کو نظر کی عینکیں اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :