فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں: امریکا میں گوگل کے دفتر کے باہر مظاہرہ

بدھ 15 مئی 2024 22:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) دنیا بھر میں فلسطینیوں سے حمایت کے لیے احتجاج بڑھنے لگے، امریکی شہر ماؤنٹین ویو میں شہریوں نے گوگل کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برکیلے کی یونیورسٹی میں طلبہ نے بھرپور احتجاج کیا۔ ہاروڈ یونیورسٹی میں انتظامیہ کے دباؤ کے باعث طلبہ نے احتجاجی کیمپ ہٹا دیے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم نہیں ہوا، ہاروڈ میں یہ جنگ جیتنے کے لیے طویل حکمت عملی بنانی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :