کلرسیداں ، نواحی علاقے گوڑھا بوریاں کا رہائشی نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 15 مئی 2024 23:04

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کلرسیداں کے نواحی علاقے گوڑھا بوریاں کا رہائشی نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

کلرسیداں کے نواحی علاقے گوڑھا بوریاں کے رہائشی عالم شیر ولد محبوب حسین کا جوان سالہ بیٹا زین علی مال مویشی چرانے گیا تو اس دوران پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے نالے میں ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 نے نعش ریکور کر کے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔نوجوان کے والد نے واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے انکار کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :