تعلیم اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں انشااللہ جلد محکموں کے دورے کر کے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ، ڈی سی صحبت پور

بدھ 15 مئی 2024 23:17

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) تعلیم اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں انشااللہ جلد محکموں کے دورے کر کے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا صحبت پور میں کام کی ضرورت ہے آہستہ سب کام ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر صحبت پور میڈیم فریدہ ترین نے یونین کونسل مانجھی پور کے چیئرمین میر محمد آ صف خان کھوسہ کی سربراہی میں مانجھی پور کے کونسلران نوید احمد شاہ اور رحمت اللہ کھوکھر سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صحبت پور کے مسائل زیادہ ہیں انشا اللہ حل طلب مسائل فوری حل کئے جائیں گے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں, مانجھی پور کے یو سی چیئرمین میر محمد آ صف خان نے مانجھی پور کے مسائل بینظیر نشو و نما پروگرام میں صحبت پور کے لوکل نوجوانوں کی بھرتی اور مانجھی پور بی ایچ یو میں دوائیوں کے کوٹہ میں کمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر صاحبہ کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی, وفود نے ڈسٹرکٹ صحبت پور میں میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پر میڈیم فریدہ ترین صاحبہ کو خوش آمدید کہا

متعلقہ عنوان :