ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کا ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ

بدھ 15 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ون ونڈو سیل نے ون ونڈوسیل کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایک چھت تلے 50 سے زائد سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سیل کے اوقات کار رات 9بجے تک کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ون ونڈوسیل میں انڈنٹیفکیشن سیل کو کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ون ونڈوسیل میں ایک چھت تلے تمام سروسز کی دستیابی ایک احسن اقدام ہے۔ اپنی ورکنگ بہتر کرنے کے لیے ایل ڈی اے کے تجربات سے مستفید ہوگا۔ بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو جاری ری ویمپنگ کے کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنا رہے ہیں۔ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر آئی ٹی بیسڈ ریفارمز کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :