پنجاب حکومت فروغ تعلیم کےلئے شاندار اقدامات کر رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 مئی 2024 21:10

نارووال ،15 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیراہتمام گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی انسپکشن کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نارووال میں قائم امتحانی سینٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نارووال نے سنٹرز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے،امتحانی سسٹم کو فول پروف بنانے اور شفاف ترین امتحانات کیلئے موقع پر سہولیات،کٹ لسٹ،سیٹنگ پلان کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر صاحب نے طلباء سے امتحانی ماحول،سہولیات اور نگران عملہ کے رویہ بارے دریافت کرتے ہوئے رجسٹر میں اپنے تاثرات کا اندراج کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے شاندار اقدامات کر رہی ہے،اور نقل کا تو سوچنا بھی جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :