!اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

۱نیب نے اعتراف کیا کہ تحقیقات مکمل ہیں، ملزم کو مزید قید میں رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تحریری فیصلہ

بدھ 15 مئی 2024 21:50

2اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے فیصلہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب نے اعتراف کیا کہ تحقیقات مکمل ہیں، ملزم کو مزید قید میں رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی شخصیت ہیں،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریکارڈ ٹیمپرنگ یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں،تاہم نیب کے ان تحفظات کے حوالے سے ریکارڈ پر کوئی جواز موجود نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے،بانی پی ٹی آئی 10 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں،ریفرنس کے حوالے سے عدالتی آبزرویشنز عبوری نوعیت کی ہیں، ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :