اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

جمعرات 16 مئی 2024 15:13

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی  فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ، پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک،امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف،امریکا کی ہی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز اور بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف نے کوارٹر فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 1-6 سے ہر اکر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ایک اور میچ میں امریکا کی ہی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے بیلا روس کی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے مات دی ۔

بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے لٹویا کی جیلینا اوسٹاپنکو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف سے ہوگا جبکہ امریکا کی ہی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز کا مقابلہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :