سپیکر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزرا اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کی عدم موجودگی پر اجلاس 15 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا

جمعرات 16 مئی 2024 15:34

سپیکر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزرا اور متعلقہ وزارتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کی عدم موجودگی پر سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس 15 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا جبکہ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری انسانی وسائل کی ترقی کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ گیلری میں جوائنٹ سیکرٹری کی سطح سے کم کا آفیسر نہیں ہونا چاہیے، اگر پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو اجلاس ملتوی کر دوں گا۔

سپیکر نے افسران کی جانب سے متعلقہ وزرا کو سوالات کے جوابات بارے بریفنگ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری انسانی وسائل کی ترقی کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا۔ پیپلزپارٹی کے چیف وہپ اعجاز جھاکرانی نے کہا کہ وزرا کو یہاں موجود ہونا چاہیے، اس حوالے سے سپیکر رولنگ دیں۔ سپیکر نے بعد ازاں اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے ملتوی کر دی۔