قومی اسمبلی اجلاس ،حکومت پاکستان کے حسابات تخصیص برائے مالی سال 2020-21 اور وفاقی حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹس برائے آڈٹ سال 2021-22 فیز II پیش

جمعرات 16 مئی 2024 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) حکومت پاکستان کے حسابات تخصیص برائے مالی سال 2020-21 اور وفاقی حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹس برائے آڈٹ سال 2021-22 فیز II قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 171 کی متقضیات کے تحت حکومت پاکستان کے حسابات تخصیص برائے مالی سال 2020-21 اور وفاقی حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹس برائے آڈٹ سال 2021-22 فیز II پیش کیں۔\932