ایف بی آر ڈیوٹیز/ٹیکسز کی عدم ادائیگی کے باعث ڈی آئی آر بی ایس پر موبائل ڈیوائسز کی بندش

جمعرات 16 مئی 2024 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس)تمام جی ایس ایم اے درست موبائل ڈیوائسز کو ایف بی آر ڈیوٹیز/ٹیکسز کی ادائیگی کے بعد رجسٹر کرتا ہے اور اس کے مطابق منظور شدہ ڈیوائسز کو تمام پاکستانی موبائل نیٹ ورکس پر فعال کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ڈی آئی آر بی ایس موبائل ڈیوائس کے کسی بھی آئی ایم ای آئی کی نشاندہی اور بلاک بھی کرتا ہے جو معمول کی بنیاد پر کلون، ڈپلیکیٹ یا نان ٹیکس پیڈ ہو۔

مارچ 2024 میں سسٹم کی جانب سے 1934 ڈیوائسز نان ٹیکس پیڈ کے طور پر شناخت کی گئی تھیں۔ اس حوالے سے پریشانی سے بچنے کے لیے متعلقہ صارفین کو متعدد الرٹ پیغامات بھیجے گئے تھے کہ وہ پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے پی ایس آئی ڈی (ایف بی آر کے جاری کردہ ٹیکس انوائسز) کے حوالے سیٹیکس ادائیگی کا ثبوت جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

تاہم جن آئی ایم ای آئیز کے پی ایس آئی ڈی کی ادائیگی کے ثبوت پی ٹی اے کو موصول نہیں ہوئے تھے انہیں 4 مئی 2024 کو سسٹم کی جانب سے بلاک کردیا گیا تھا۔

1934 بلاک ڈیوائسز میں سے 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی آر ڈیوٹی/ ٹیکسز کی ادائیگی کے بعد ان بلاک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا میں زیر بحث موضوع من گھڑت اور گمراہ کن ہے کیونکہ قومی خزانے کی آمدنی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ مزید یہ کہ حکومت پاکستان نے اب تک صرف انفرادی زمرے میں ہینڈ سیٹ رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں 63 ارب روپے جمع کئے ہیں۔