راولپنڈی پولیس نے شراب فروشی،شراب سپلائی و غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 16 مئی 2024 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 20ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم نزاکت سے 01 کلو 400 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم روحیل سے 520 گرام چرس،ملزم محمد فرقان سے 05 لیٹر شراب،ملزم سرفراز سے 05 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم اقبال عرف بالا سے 400 گرام چرس،ملزم فراہیم سے 10 لیٹر شراب، روات پولیس نے ملزم نعمان سے 260 گرام چرس،ملزم فیصل سے 25 بوتل شراب، بنی پولیس نے ملزم ابرار سے 20 لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 20 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم بلال سے 15 لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم عاقب سے 10 لیٹر شراب،سٹی پولیس نے ملزم سردار علی سے 05 لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم محسن سے 03 لیٹر شراب برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شعیب سے پسٹل نائن ایم ایم معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم عبدالرحمٰن سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم ثاقب سے پسٹل30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم عالم شیر سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم فیاض سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، چکری پولیس نے ملزم محمد فدا سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔