Live Updates

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں روٹی کی زائد قیمت کی وصولی پر 57 تندورسیل

جمعرات 16 مئی 2024 19:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں روٹی اور نان کی زائد قیمت کی وصولی پر سخت کارروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریفننگ میں بتایا گیا کہ اب تک مہم کے دوران 768 گرانفروشوں کو گرفتار کر کے 129 مقدمات درج ،92000 روپےجرمانہ اور 57 تندورسیل کردئیے گئے۔

کمشنر نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹ مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کارروائی کریں اور عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سی ایم انیشیٹوز پر مکمل عملدرآمد کےلئے سختی کی جائے ، آوارہ کتوں کی محفوظ تلفی کی جائے اور مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات