اپوزیشن کا ایک اہم اجلاس (آج)اپوزیشن لیڈر کی رہائشگاہ پر طلب

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) اپوزیشن کا ایک اہم و ہنگامی اجلاس (آج) جمعہ کو اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی رہائشگاہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بنیادی امور پر غور و خوض اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :