Yسکھر پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاج

جمعرات 16 مئی 2024 22:20

۔سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) خیرپور کے رہائشی لاکھو برادری سے تعلق رکھنے والے ثناء اللہ نے اپنے بیٹے واحد حسین کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے بھائیوں حبیب اللہ،اسد اللہ ،احسان اللہ،ظفر نے والد کی ملکیت زمین پر غیر قانونی قبضہ کرلیا ہے اور حصہ مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ہم بے یار و مددگار انصاف کیلئے در رر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :