qپولیس کے ریٹائرڈ اہلکارکی ریٹائرمنٹ رقم کی عدم ادائیگی

جمعرات 16 مئی 2024 22:20

ةسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) سکھر پولیس کے ریٹائرڈ اہلکار پی سی ممبر 1786 انعام علی نے ریٹائرمنٹ رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف اور پولیس اہلکار پی سی اعجاز احمد نے جبری برطرفی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پٹی بھائیوں کلرک حنیف کھتری،حنیف گدی،شکیل دایو نے جعلی دستخط کرکے میری ریٹائرمنٹ کے 35لاکھ روپے نکال کر کے ہڑپ کرلئے ہیں جبکہ اعجاز علی نے بتایا کہ میں تھانہ سی سیکشن پر تعینات تھا کار ایکسیڈنٹ کی وجہ سے میری ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے علاج کیلئے پانچ لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوئی مجھے جبری qطور پر معطل کردیا جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے متاثرہ افراد نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت ریٹائرمنٹ کی رقم واپس کرانے اور نوکری پر بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔