صنعتی زونز کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے صوبے میں زیر تکمیل پن بجلی گھروں کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے،عبدالکریم
جمعرات 16 مئی 2024 22:20
(جاری ہے)
وہ جمعرات کے روز محکمہ صنعت کے کمیٹی روم میں صنعتی زونز کو توانائی کی فراہمی کے امور کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صوبہ بھر میں خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے تحت قائم اکنامک زونز کو ضروری توانائی کی ترسیل کے حوالے سے اب تک ہونے والی پراگریس سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری انرجی اینڈ پاور، چیف ایگزیکٹیو افسر کے پی ایزڈمک،ایم ڈی ایس آئی ڈی بی اورایڈیشنل سیکٹری صنعت کے علاؤہ صنعتی زونز کو ٹرانسمیشن لائنز فراہم کرنے والی خواہشمند سرمایہ کار گروپ کارپوریشن کے سی ای او سلیم عمران سواتی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرمایہ کار گروپ نے انرجی سیکٹر میں اپنے پراجیکٹس اور صنعتی زونز کو مختلف پن بجلی گھروں سے بجلی لائن کی ترسیل میں اپنے ممکنہ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے فورم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر کے پی ایزڈمک نے صنعتی زونز کو موجودہ ضروریات اور مستقبل کے انرجی ضروریات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں جبکہ اس سلسلے میں محکمہ انرجی اینڈ پاور کے تحت قائم ہونے والے پن بجلی گھروں کے تکمیل کے مختلف ٹائم لائنز اور نئے منصوبوں کے حوالے سے پیڈو نمائندوں نے معاون خصوصی کو تمام توانائی منصوبوں سے مرحلہ وار آگاہ کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کو توانائی کی فراہمی کی انتہائی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں محکمہ صنعت،کے پی ایزڈمک اور انرجی اینڈ پاور اپنی متعین ذمہ داریوں کو تیزی کیساتھ پوری کرے اور صنعتوں کو بجلی کے ٹرانسمیشن لائینز جلد از جلد فراہم کی جائیں۔انھوں نے کہا صنعتی زونز کو ٹرانسمیشن لائینز لے جانے کیلئے سرمایہ کار اپنی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں تاہم سرکاری محکموں کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں میں لچک دکھانے کی ضرورت ہے تاکہ صنعتکاروں کے توانائی ضروریات کا یہ اہم مسلہ پورا ہو جائے اور یہاں پر صنعتکاری پروان چڑھے۔انھوں نے کہا کہ اینرجی اینڈ پاور کے تحت صوبے کی اپنی پاور ریگولیٹری اور ٹرانسمیشن کمپنی کے قیام کا عمل تیز کیا جائے جبکہ پیڈو کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایک مختصر ٹائم لائن کے اندر اندر اپنے زیر تکمیل توانائی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کریں تاکہ ان سے پیداوار شروع ہو جائے جبکہ نئے منصوبوں کے تعمیراتی کام میں تیزی لائے۔مزید قومی خبریں
-
محمد نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی مری میں ملاقات ،سینیٹر عرفان صدیقی نے محمد نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم ،سینئر صحافی اخلاق باجوہ کی عیادت کی
-
وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار مقرر کی جائے،ریلوے پریم یونین
-
خواجہ سلمان رفیق کا جناح ہسپتال کا دورہ ، پنجابی شاعر تجمل کلیم اور سینئر صحافی اخلاق باجوہ کی عیادت کی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے مہمند چیمبر کے وفد کی ملاقات ، ملاکنڈاور ضم اضلاع میں ٹیکس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا طوفانی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 4جولائی تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف سے اماراتی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی سے جمہوریہ کوریا کے سفیر مسٹر پارک کیجون کی ملاقات ،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بارے تبادلہ خیال
-
گورنر سندھ نے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کردیا
-
سینیٹر عرفان صدیقی کی مری میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات،پارٹی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.