وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انڈسٹریل سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انڈسٹریل سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گارمنٹ سٹی کے منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے نئی پالیسی لارہے ہیں جس کے تحت زرعی زمین پر کوئی انڈسٹریل اسٹیٹ نہیں بنے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ نئے صنعتی شہر کے قیام کے لئے تجاویز کو آیندہ 3روز تک حتمی شکل دی جائے اور گارمنٹ سٹی میں سولر انرجی کے حوالے سے ورکنگ کی جائے۔تیار کردہ سفارشات منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں مختلف ممالک میں موجود گارمنٹس سٹیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر،متعلقہ محکموں کے افسران اور کمیٹی ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔بعد ازاں صوبائی وزیر صنعت و چوہدری شافع حسین سے اپٹما پنجاب نارتھ کے صدر کامران ارشد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :