sنوشہرہ کینٹ راہزن تاجر نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار

جمعرات 16 مئی 2024 23:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) نوشہرہ کینٹ کے پرہجوم بازار میں مسلح نقاب پوش موٹرسائکل سوار راہزنوں کی کاروائی۔متاثرہ تاجر محمد حارث کے مطابق مسلح نقاب پوش نے دن دیہاڑے سرعام گن پوائنٹ پر ان کو روکا اور جامہ تلاشی لے کر پچاس ہزار سے زاہد نقد رقم قیمتی موبائل فون اور پرس چھینے کے بعدمیری موٹرسائکل بھی لے آڑے۔

(جاری ہے)

متاثرہ تاجر محمد حارث کے مطابق اس کا تعلق پیرسباق گاوں سے ہے ،نقاب پوش مسلح راہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر مجھ کو یرغمال بنا کر مجھ سے میری موٹر سائیکل،50ہزار روپے کی نقدی سمیت قیمتی موبائل فون چھین لیا اسی موبائل فون میں ایزی پیسہ اکاؤنٹ بھی تھا جس میں کئی ہزار روپے بھی تھے چھین کر فرار ہوگئے متاثرہ نوجوان محمد حارث کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔پبی مین بازار سینامعلوم سنیچرعثمان فاروق سکنہ امان کوٹ کی بائیک لے اڑے۔مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :