انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش
یو این جمعہ 17 مئی 2024 01:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2024ء) ہم جنس پرستوں، دو جنسی رحجانات کے حامل اور ٹرانس جینڈر افراد سے نفرت کے خلاف عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے تمام لوگوں کا احترام، وقار اور ان کے انسانی حقوق یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اس دن پر اپنے پیغام میں تفریق کا خاتمہ کرنے اور قانون کے تحت سبھی کے برابر حقوق کے لیے ہم جنس پرست خواتین، مردوں، دو جنسی رحجانات کے حامل، ٹرانس جیںڈر، بین جنسی افراد اور کویئر (ایل جی بی ٹی کیو آئی +) کی بہادرانہ جدوجہد کو سراہا ہے۔
un_spexperts
سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ایسے افراد کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے، نئے قوانین کے ذریعے پرانے تعصبات کو مستحکم کیا جا رہا ہے اور لوگوں میں دہشت اور نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
ہم جنس پرستوں، دو جنسی رحجانات کے حامل اور ٹرانس جینڈر افراد سے نفرت کے خلاف عالمی دن ہر سال 17 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد جنسی اور صنفی تنوع کا اعتراف کرنا اور جنسی و صنفی رحجانات کی بنا پر تشدد اور تفریق کے مسئلے کی جانب توجہ دلانا ہے۔
'کوئی پیچھے نہ رہے'
سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ رواں سال اس عالمی دن کا موضوع یہ ہے کہ 'کوئی پیچھے نہ رہے اور سب کو مساوات، آزادی اور انصاف میسر آئے'۔
یہ دنیا میں ہر انسان کے حقوق اور وقار کے احترام سے متعلق تمام لوگوں کے فریضے کی یاد دہانی ہے۔ دنیا بھر میں ان حقوق کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔سیکرٹری جنرل نے ہم جنس تعلقات کو جرم قرار دینے، 'ایل جی بی ٹی کیو آئی +' افراد کے ساتھ تفریق پر مبنی سلوک اور ان کے لیے نقصان دہ اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفریق اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اب بھی دنیا میں بہت سے لوگ اپنے جنسی رحجان و صنفی شناخت کی بنیاد پر منظم تفریق اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔
جنسی و صنفی شناخت کی بنیاد پر روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خاتمے کی کوششوں میں اضافہ کرنا ہو گا۔ ممالک کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان: کوڑے مارنے کی سزاؤں اور ان پر سرعام عملدرآمد پر تشویش
-
سعودی عرب کے ایک فیصلے نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھا دیں
-
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
-
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
-
درجہ حرارت کے نئی بلندیوں کو چھونے کا قوی امکان، ڈبلیو ایم او
-
دودھ کی قیمت میں 50 روپے اضافے کا امکان
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
-
ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے
-
وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے
-
عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں
-
اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی زد میں
-
نوازشریف اور زرداری سے بات تب ہوگی جب ہمارا چوری مینڈیٹ واپس کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.