نیپال نے بھی غیر معیاری بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کردی

مصالحہ جات میں خطرناک کیمیکل کا استعمال کیا جا رہا تھا،نیپالی فوڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

جمعہ 17 مئی 2024 12:56

نیپال نے بھی غیر معیاری بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کردی
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) رواں ماہ بھارتی مصالحہ جات پر کئی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں، تاہم اب نیپال نے بھی بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نیپال کے فوڈ ٹیکنالوجی اور کوائلٹی کنٹرول کے ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی مصالحہ جات کی امپورٹ، سیل اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیپال کی جانب سے 2 بھارتی مصالحہ جات کی کمپنیوں ایویریسٹ اور ایم ڈی ایچ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جبکہ نیپالی حکومتی ذرائع کے مطابق پابندی مصالحہ جات میں خطرناک اور مضر صحت کیمیکل ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔نیپال کے فوڈ ٹیکنالوجی اور کوائلٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان موہن کرشنا ماہارجن کے مطابق ایویریسٹ اور ایم ڈی ایچ برانڈز جو کہ نیپال میں امپورٹ کیے جا رہے تھے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ مصالحہ جات میں خطرناک کیمیکل کا استعمال کیا جا رہا تھا، پابندی گزشتہ ہفتے لگائی گئی ہے، جبکہ ان مصالحہ جات کی سیل پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیسٹ کی فائنل رپورٹس آںے تک ان مصالحہ جات پر ہر قسم کی پابندی برقرار رہے گی۔دوسری جانب بھارتی حکومت کا بھی اس حوالے سے ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے مطابق بھارتی حکومت نے اس پابندی پر اعتراض کیا ہے۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کئی ممالک میں اس خطرناک کیمیکل کا صفر اعشاریہ 73 سے لے کر 7 فیصد تک کیا جاتا ہے۔واضح رہے نیپال سے قبل سنگاپور، مالدیپ اور ہانک کانگ کی جانب سے بھی بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :