مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 17 مئی 2024 13:13

مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ  سیڈ جوڑی  اٹالین اوپن ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں حریف بیلجیم کے ٹینس کھلاڑی سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ویلیگن کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف حریف بیلجیم کے ٹینس کھلاڑی سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ویلیگن کو 2-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،جہاں ان کا مقابلہ قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک اور ان کے امریکی جوڑی دار بین شیلٹن سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :