انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ ،ٹی ایم اے حویلیاں کی کرکٹ ٹیم اگلے مرحلے میں داخل

جمعہ 17 مئی 2024 13:27

انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ ،ٹی ایم اے حویلیاں کی کرکٹ ٹیم  اگلے مرحلے میں ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن حویلیاں کی کرکٹ ٹیم کمشنر ہزار آفس کی ٹیم کو 18 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تحت ایبٹ آباد پولیس گرائونڈ میں جاری انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ کے میچز جاری ہیں۔ میچ کی کامیابی کا سہرا چیئرمین تحصیل حویلیاں عزیر شیر خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 65 رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او حویلیاں عابد حسین نے بھی 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ٹی ایم اے حویلیاں کی ٹیم نے 8 اوورز میں 97 رنز سکور کئے جبکہ بائولنگ میں شاہد خان نے 4، حمزہ اور شکیل نے دو، دو جبکہ عابد حسین اور قاضی فیضان نے ایک ،ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں کمشنر ہزارہ آفس کی ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ٹی ایم اے حویلیاں کی ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ میچ کے دوران ٹی ایم اے حویلیاں کی طرف سے عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :