اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ،کو کو گف اور ایرن ہوپ روٹلف ٹاپ فور میں داخل

جمعہ 17 مئی 2024 17:21

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) امریکی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئی ۔فاتح جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقالوں کے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ ویمنز ز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 (3-7)سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ چینی جوڑی سے ہوگا۔\932