لاہور پولیس کا گداگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

گدا گروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1401 مقدمات درج، 1404 گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال گدا گروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 1401مقدمات درج کرکے 1404 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 1354مرد، 49عورتیں اور01سہولت کار شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن میں گداگری کی359ملزمان،کینٹ ڈویژن میں 118، سول لائنز ڈویژن میں 160، صدر ڈویژن میں 344، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 144اورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 279ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بچوں اور عورتوں سے بھیک منگوانے والا پیشہ ور گداگر مافیا کسی رعائیت کا مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ گداگروں اورا ن کے ٹھیکیداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی سی پی او نے پولیس ٹیموں کو انسداد ِ گداگری کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ذریعے بھیک منگوانے والے مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کی شاہراؤں پر گداگرمافیا کے آلہ کار گداگر بچوں کو بحالی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کے حوالے کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ شہری گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرہ اس سماجی برائی سے محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :