سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کوریج پرپابندی لگا دی

جمعہ 17 مئی 2024 19:27

سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کوریج پرپابندی لگا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس میں کوریج کرنے پر پابندی لگادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس میں کوریج کرنے پر پابندی کے بعد صحافی کوریڈور کے اندر کسی رکن سے بات بھی نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کے گیٹ نمبر ایک پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کردی، صحافی کوریڈورمیں کسی رکن سیبات بھی نہیں کرسکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر وی لاگر، یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد ہے، صحافی صرف میڈیا سینٹر میں کسی رکن سے گفتگو کر سکیں گے۔