عراق اور شام میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

جمعہ 17 مئی 2024 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو سیریا اینڈ عراق ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27مئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 روزہ نمائش شام میں25جولائی سے 27جولائی تک جاری رہے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں نمائش کا انعقاد عراق میں 29جولائی سے 2اگست تک کیا جائے گا ۔

عالمی تجارتی نمائش میں چائے ، پھل ، سبزیاں ، دلیہ ،گوشت ، کافی ، چاول ، سیمنٹ ،فارماسیوٹیکل ، سرجیکل آلات ، کھیلوں کا سامان ، ٹیکسٹائل ، لائٹ مشینری اور لیدر سے تیار کردہ مصنوعات اور خدمات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :