عمرکوٹ،بھیل خاندان سے تعلق رکھنے والی ماں، بیٹی نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا

جمعہ 17 مئی 2024 20:45

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اسلام کی حقانیت آشکار ہونے پر بھیل خاندان سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو بھیل خاندان سے تعلق رکھنے والی مومل ماڑی عمرکوٹ کی رہائشی 47 سالہ خاتون جیئیاں زوجہ ملوک بھیل اور اس کی 18 غیر شادی شدہ بیٹی گنوری بنت ملوک بھیل نے جامع بخاری مسجد عمرکوٹ میں نماز جمعہ کے موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے مبلغ مولانا مختار احمد کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد باالترتیب ان کے اسلامی نام جنت اور آمنہ رکھے گئے ہیں۔نومسلموں نے بتایا کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر بغیر کسی لالچ،دباؤ کے اپنی مرضی اور رضا وخوشی سے اسلام قبول کیا ہے،اسلام قبول کرنے پر وہ بہت خوش ہیں کہ کفر کے اندھیروں سے نکل کر انہوں نے دامن مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو تھام کر اپنی آخرت سنوار لی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :