مو لانا فضل الرحمن کے بیان کو تو ڑمو ڑ کر پیش کرنیوالی کی مذ مت کر تے ہیں: جے یو آئی

محض اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے کسی کا بیان تو ڑ مو ڑ کر پیش کر نا انتہا ئی گھٹیااور قابل مذمت حرکت ہے

جمعہ 17 مئی 2024 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مو لانا فضل الرحمن کے بیان کو تو ڑمو ڑ کر پیش کرنیوالی کی مذ مت کر تے ہیں،ایک میڈیا گرو پ نے محض اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے مو لانا فضل الرحمن کا بیان توڑ مو ڑ کر پیش کیا ،محض اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے کسی کا بیان تو ڑ مو ڑ کر پیش کر نا انتہا ئی گھٹیااور قابل مذمت حرکت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ اندازِ صحافت بدترین صحافتی خیانت ہے اور ایک اصولی موقف کو غلط رنگ دینے کی کوشش ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اسی بات کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جیو نیوز اس زرد صحافت پر معذرت کرے اور ہماری وضاحت اپنے پلیٹ فارم سے بھی نشر کرے۔