سیاسی مفکر عبدالرحیم مندوخیل کی شخصیت اور خدمات پر ایک روزہ سیمینار 18 مئی کو کوئٹہ کے پریس کلب میں منعقد ہوگا

جمعہ 17 مئی 2024 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) عظیم پشتون سیاسی مفکر عبدالرحیم مندوخیل کی شخصیت اور خدمات پر ایک روزہ سیمینار 18 مئی کو کوئٹہ کے پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ پشتون نیشنل نیٹ ورک کے زیراہتمام عظیم پشتون سیاستدان مفکر سیاسی مبارز پشتون قومی تحریک کے رہنما استاد عبدالرحیم مندوخیل کی شخصیت۔خدمات سیاسی جدوجہد۔ پر ایک روزہ علمی ادبی تحقیقی سیمینار 18 مئی کو سہ پہر 3۔

تین بجے پریس کلب کوہٹہ میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں دو سیشن ہوگے۔ پہلے سیشن میں ممتاز عالم ادیب۔دانشور محققین عظیم قائد کی جدوجہد زندگی۔ سیاسی فکر و نظریہ پر تحقیقی مقالے پیش کرے گے۔ سن مقالوں میں لندن ۔امریکہ اور دیگر ممالک سے دانشور آنلائن اپنے مقالے بھی پیش کرے گے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے سیشن میں سیاسی ادبی علمی شخصیات موجودہ سیاسی صورتحال پر پشتون قومی تحریک کو درپیش مسائل اور قومی یکجہتی پر تفصیل سے خطاب کرے گے۔

پشتون نیشنل نیٹ ورک کے مرکزی آرگنائزر نذر بڑیچ۔سینئر ڈپٹی آرگنائزر نجیب اللہ اچکزئء۔ ڈاکٹر عبداللہ ناشناس۔ سید عبدالمالک اغا۔ ڈاکٹر فراز درانی۔ انجینئر حفیظ اللہ کاکڑ۔ لا جان مندوخیل۔ حکمت بازئی۔ فدا محمد محسنی۔نذیر احمد صدوزئی۔ سردار حبیب بڑیچ و دیگر رہنماں نے عبدالرحیم مندوخیل کی سیاسی قومی جدوجہد پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوے ان کی علمی نظریاتی فکری سوچ اور قومی تحریک کو نظریاتی طور پر منظم کرنے میں مرحوم رہنما کس کردار کلیدی رہا ہے ۔

آج پشتون وطن میں سیاسی نظریاتی فکر علم وادب میں سیاسی کارکنوں و نوجوانوں کی فکری شعور رحیم مندوخیل کا مرہون محنت ہے۔ پشتون نیشنل نیٹ ورک اس عظیم پشتون قوم پرست استاد کی قومی سیاسی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے سیاست میں ان کا کردار کو قومی نجات تصور کرتی ہے ۔انھوں نے تمام سیاسی جمہوری نظریاتی سیاسی کارکنوں سماجی شخصیات باشعور عوام سے اس اہم علمی سیمینار میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :