سٹینڈبائی معاہدہ کے دوران پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے مضبوط پالیسی اقدامات کئے ،نئے پروگرام کیلئے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف

جمعہ 17 مئی 2024 22:20

سٹینڈبائی معاہدہ کے دوران پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے مضبوط پالیسی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان نے سٹینڈبائی معاہدہ کے دوران معاشی استحکام کیلئے مضبوط پالیسی اقدامات کئے تھے،نئے پروگرام کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کاسلسلہ جاری ہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹرجولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کوآئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کے دوسرے اورحتمی جائزہ کی منظوری دی تھی جس کے بعد پاکستان کو1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کی حکومت نے معاشی استحکام کیلئے مضبوط پالیسی اقدامات کئے جس سے معیشت کومستحکم بنانے میں مددملی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت نتھن پورٹرکی قیادت میں آئی ایم ایف مشن پاکستان کے دورے پرہے جو نئے پروگرام کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن کی واپسی پر پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کاجائزہ لیاجائیگا اوراسی کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :