اے آئی اپنانے سے عدالتی عمل میں تیزی آ سکتی ہی: جسٹس منصورعلی شاہ

جمعہ 17 مئی 2024 23:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)اپنانے سے عدالتی عمل میں تیزی آ سکتی ہے۔یہ بات سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے امریکا میں تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کیسز میں لگنے والا وقت کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مقدمات کی طویل مدت بہت سے نتائج غیر موثر بناتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے عدالتی اصلاحات پر بھی زور دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نیکہا کہ موجودہ نظام افراد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں چیف جسٹس پر غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے۔