چنیوٹ:ٹریفک پولیس اسسٹنٹ محمد آصف کی بہادری ،سکول جاتے بچے کو حادثے سے بچا لیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) ٹریفک پولیس اسسٹنٹ محمد آصف کی بہادری ،سکول جاتے بچے کو حادثے سے بچا لیا ٹریفک اہلکار لاہور روڈ پر آرہا تھا کہ اچانک بچہ سڑک عبور کرنے لگا ٹریفک اسسٹنٹ آصف بچے کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سے گرا اور ٹانگ فریکچر ہوگئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد ٹریفک اسسٹنٹ محمد آصف کی عیادت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ڈی پی او نے ٹریفک اسسٹنٹ محمد آصف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا, خیریت دریافت کی ڈی پی او عبداللہ احمد نے کم سن بچے کی جان بچانے پر ٹریفک اسسٹنٹ کی بہادری کی تعریف کی ڈی پی او عبداللہ احمد نے ٹریفک اسسٹنٹ محمد آصف کو ویلفیئر کا چیک پیش کیاڈی پی او نے ٹریفک اسسٹنٹ کے عزیز و اقارب سے ملاقات کی, ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ڈی پی او نے ڈاکٹروں سے ملاقات کی, علاج معالجہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاڈی پی او نے متعلقہ پولیس افسران کو علاج معالجہ میں ہرممکن تعاون کی ہدایت کی۔