لیویز فورس خضدار کی کارروائی ،کراچی گلشن حدید سے چوری کوسٹر برآمد، دو ملزمان گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024 23:23

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) لیویز فورس خضدار کی اہم کاروائی کراچی گلشن حدید سے چوری شدہ کوسٹر کو برآمد کرکے دو ملزم گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق لیویز فورس خضدار نے رسالدار عبدالقادر ،دفعدار قدیراحمد کی سربرائی میں گاسلیٹی لیویز چیک پوسٹ پر ایک کوسٹر گاڈی رجسٹریشن نمبر LPT-1410 کو معمول کے مطابق چیکنگ کے لئے روک دیا۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران گاڈی میں سواری نہ ہونے اور ملزمان کو مشکوک جان کر تفتیش کا دائرہ کار سخت کردیا۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ کوسٹر گاڈی کو گلشن حدید کراچی سے چوری کیا گیا ہیں۔لیویز فورس نے ملزم غفار شاہ اورد لالا خان کو گرفتار کرکے گاڈی کو اپنے تحویل میں لے لیا۔مزید تفتیش جاری ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے لیویز فورس گاسلیٹی کے انچارج و اہلکاروں کے زہانت گاڈی کو مشکوک پاکر پکڑنیکی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :