سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ٹیبل ٹینس کی دو روزہ سمرسپر لیگ کا آغاز

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجا ب پرویز اقبال کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ٹیبل ٹینس کی دو روزہ سمر سپرلیگ کا آغاز ہوگیا ہے پہلے روز لاہور فیصل آباد اور ملتان کی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے ، مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈائریکٹریوتھ افیئرزراناندیم انجم ،ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ اور سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی تھے اس موقع پر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اخترنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈپنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے ،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر سمر لیگ کے مقابلے ہورہے ہیں ،اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ڈائریکٹریوتھ افیئرز راناندیم انجم نے کہا ہے کہ سپر سمر لیگ سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے، اس طرح کے مقابلوں سے کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد کی فضا جنم لیتی ہے اور انہیں سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔