آئی ایف اےاور خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام فوڈ ٹیسٹنگ کی مہارت بڑھانے کے حوالے سے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی (آئی ایف اے) اور خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے جمعہ کو ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا تاکہ عملے کی فوڈ ٹیسٹنگ کی مہارت کو بڑھایا جاسکے۔ آئی ایف اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تربیتی سیشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں فوڈ سیفٹی انسپکشنز کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیشن میں سی ڈی آر مشینوں اور آئی چیک کروما کے استعمال اور کھانے کی جانچ کے لئے جدید تکنیک اور مشینری سے بہتر آگاہی فراہم کی گئی، ٹیسٹنگ کے عمل کو زیادہ موثر بنانے سے فوڈ سیفٹی ریگولیشنز کے بہتر نفاذ کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ، آئی ایف اے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اشیاء کا فوری اور درست معائنہ کر کے یقینی بنایا جائے کہ مارکیٹ میں موجود تمام غذائی مصنوعات استعمال کے لئے محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرہ نے کہا کہ بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں بنیادی سطح پر کام کرنا ہو گا، بہتر اور معیاری غذا کے چناؤ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :