کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، طلباء کیلئے انتظامات کا جائزہ اور امتحانی عملے کی حاضری چیک کی

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباء کے بیٹھنے کے انتظام اور امتحانی عملے کی حاضری کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے امتحانی عملے کو کہا کہ گرمیوں کے موسم میں شامل امتحان امیدواران کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کا انعقاد ہو رہا ہے، تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے، بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔