راولپنڈی،2ملزمان سے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج

جمعہ 17 مئی 2024 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزم شہزاد سے 1کلو420گرام چرس اورملزم زیارت خان سی1کلو195گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :