راولپنڈی،شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سن کرحل کیلئے احکامات جاری

جمعہ 17 مئی 2024 23:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہاکہ سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لیی/7 24 مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :