فلاحی کاموں سے کی گئی انسانیت کی خدمت کا کوئی متبادل نہیں،کمشنر راولپنڈی

جمعہ 17 مئی 2024 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ انسانیت کی معراج انسانیت کی خدمت میں ہے۔فلاحی کاموں سے انسانیت کی جو خدمت کی جا سکتی ہے، اسکا کوئی متبادل نہیں۔پاکستان سویٹ ہوم آ کر دلی خوشی محسوس ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے پاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی کا پاکستان سویٹ ہوم پہنچنے پر سربراہ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، فیصل عزیز بھٹی اور بچوں نے استقبال کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے پاکستان سویٹ ہوم کا تفصیلی دورہ کیا۔ سربراہ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے کمشنر راولپنڈی کو پاکستان سویٹ ہوم میں بچوں کی تعلیم و تربیت اور دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ انسانیت کی معراج انسانیت کی خدمت میں ہے۔فلاحی کاموں سے انسانیت کی جو خدمت کی جا سکتی ہے، اسکا کوئی متبادل نہیں۔پاکستان سویٹ ہوم آ کر دلی خوشی محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بحثیت رضا کار پاکستان سویٹ ہوم کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی ہیں۔ سربراہ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس عظیم کام کے لیے خود کو پیش کیا۔

ملک بھر سے بچے بچیاں پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ ہیں جنہیں بہترین تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان سویٹ ہوم کے ادارے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان سویٹ ہوم سے وابستہ فرشتے اور پریاں اعلی ٰتعلیم حاصل کر رہی ہیں۔تقریب کے بعد کمشنر راولپنڈی نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

متعلقہ عنوان :