کرغزستان میں تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات

ہفتہ 18 مئی 2024 12:13

کرغزستان میں تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر نے تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایکس اکائونٹ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کرغزستان میں پاکستانی سفارت خانہ کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں پاکستانی سفارت خانے سے +996507567667 اور +996555554476 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :