پاکستانی سفیر کی کرغزستان میں موجود طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر حسن ضیغم

ہفتہ 18 مئی 2024 12:44

پاکستانی سفیر کی کرغزستان میں موجود طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
بشکیک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو حالات معمول پر آنے تک گھروں پر رہنے کی ہدایت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی سفیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں، طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہوا ہے، پاکستانی سفارتخانہ کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے طلبا و طالبات کیلئے رابطہ ٹیلیفون نمبر جاری کردیا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی کی صورت میں 00996507567667 پر رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کرغزستان میں طلبہ کیدرمیان جھگڑے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں، کئی طلبہ کے ہلاک ہونے اور طالبات کے ساتھ زیادتی کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔ پاکستانی طلبہ پر بھی تشدد کیا گیا ہے اور ایک پاکستانی طالب علم کا کہنا ہے کہ طلبہ کے واٹس ایپ گروپ میں دعوی کیا جارہا ہے کہ تین پاکستانی طالب علم بھی مارے گئے ہیں تاہم جیو نیوز سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتا۔ب