حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی بٹالین ہیڈ کواٹر پرحملے کا دعوی

اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہیوں کے خیموں اور رہائش کو نشانہ بنایاگیا

ہفتہ 18 مئی 2024 13:57

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے علاقے گاتون میں 411 ویں آرٹلری بٹالین کے نئے ہیڈکوارٹر پر ڈرون سے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہیوں کے خیموں اور رہائش کو نشانہ بنایا۔ گائیڈڈ ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔بیان میں کہا کہ یہ کارروائی قنا قصبے میں کیے گئے اس کے جواب میں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :